13 اگست 2012 - 19:30

ایران کے صوبہ گلستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ دین اسلام نے نفاق اور تفرقے سے دوری کی بہت زیادہ تاکید کی ہے اور اسے ایک معاشرے کی نابودی کا باعث قرار دیا ہے ۔

ابنا: صوبہ گلستان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید کاظم نور مفیدی نے گذشتہ اہل سنت کے بزرگان سے ملاقات کے دوران گفتگو میں اتحاد و وحدت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔آیت اللہ نور مفیدی نے کہا کہ تمام الہی ادیان کا مقصد انسانوں کی ہدایت اور رہنمائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی مذاہب کے مقدسات قابل احترام ہیں اور کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ اسلامی مذاہب کےمقدسات کی توہین کرے۔ انہوں نے ماہ مبارک رمضان کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم (ص) ماہ رمضان کی آمد سے قبل مسلمانوں کو بشارت دیتے تھے اور اس ماہ میں قرآن کریم کے ساتھ خاص رابطہ رکھا جائے اور اس مہینے میں قرآن مجید کی تلاوت کا ثواب بہت زیادہ ہے۔

.......

/169